کولکتہ :108میونسپلٹی میں سے 102میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس اپنا بورڈ قائم کرنے جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے بنگال کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماں، ماٹی اور مانش کی جیت ہے ۔ چار میونسپلٹی میں کسی کو بھی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔صرف دارجلنگ میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔طاہر پور میونسپلٹی جہاں ایک بار پھر بائیں محاذ نے محض ایک سے زاید سیٹ حاصل کرکے بورڈ بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔ترنمول کانگریس نے کانتی میونسپلٹی جو کہ قائد حزب اختلاف اور نندی گرام سے بی جے پی کے ممبراسمبلی شوبھندو ادھیکاری کا گڑھ ہے جیت لیا، جب کہ ہمرو پارٹی، جو کہ پہاڑی سیاست میں نئی جماعت ہے ، نے ترنمول کانگریس، گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دے کر دارجلنگ میونسپلٹی جیت حاصل کرلی ہے ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ماں، ماٹی اور مانش کا شکریہ، یہ ہمارے لئے زبردست مینڈیٹہے اور اس کیلئے میں سب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
