ممتا بنرجی کا بنگلہ دیش میں شدید آگ سے ہوئی اموات پر اظہار افسوس

,

   

Ferty9 Clinic

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو بنگلہ دیش میں زبردست آگ سے ہونے والی اموات پر افسوس ظاہر کیا ہے۔  ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے کہا ’’بنگلہ دیش میں شدید آگ کی وجہ سے لوگوں کی اموات کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ہم زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں‘‘۔

واضح ر ہے کہ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں کیمیائی گودام کے لئے استعمال کی جا رہی ایک عمارت میں بدھ کی رات آگ لگنے کی وجہ سے 70 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے تھے۔

قابل غور ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھا کہ میں ایک عمارت میں آگ لگ جانے سے کم از کم 70 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔