کولکاتا : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مالدہ میں بی جے پی میں شامل ہوچکے ترنمول کانگریس کے سابق لیڈروں بشمول اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کچھ ڈاکو چلے گئے ہیں۔مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست سے پیسہ لے جاتے ہیں اور ریاست کی ہی پیسہ دینا نہیں چاہتے ہیں ۔وہ سیاست کررہے ہیں ۔بنگال کی معیشت کو برباد کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی ٹیموں کو بنگال بھیجا جاتا ہے ۔اترپردیش، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں کتنی ٹیمیں بھیجی جاتی ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے شمالی بنگال میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے ہیں ۔آج ہم نے 1200کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکپا ہے۔