کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی جو پہلے بھی اپوزیشن اتحاد کی اپیل کرتی رہی ہیں اور اس سے قبل وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور شرد پوار لو خط لکھ چکی ہیں۔ اب انہوں نے غیربی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے ۔ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔مرکزی حکومت مرکزی ایجنسیوں سی بی آئی اور ای ڈی کا بے دریغ استعمال کررہی ہے ۔ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔