ممبئی دورہ میں چیف منسٹر سے ملاقات کا پروگرام نہیں
ممبئی : چیف منسٹر مغربی بنگال ٰ ممتا بنرجی منگل کوتین روزہ دورہ پر ممبئی پہنچیں۔وہ یکم دسمبر کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کریں گی۔طبعیت کی خراب کے باعث چیف منسٹر اودھوٹھاکرے سے ان کی ملاقات کا پروگرام نہیں ہے ۔ میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی یکم دسمبر کو ریاست کے صنعت کاروں سے بھی ملاقات کرنے والی ہیں، جس کا مقصد ان سرمایہ کاروں کو اپنی آبائی ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا ہے۔مہاراشٹرا میں حکمران مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادی شراکت داروں میں سے پوار کے ساتھ ان کی ملاقات کانگریس کے ساتھ ان کی پارٹی کی بڑھتی ہوئی دراڑ کے درمیان ہوگی، جو ایم وی اے میں تیسری پارٹنر ہے۔یہ میٹنگ اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ترنمول 2024 کے عام انتخابات سے قبل بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔