ممتا بنرجی کی قیادت میں ہی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے گا:ابھیشیک بنرجی

   

کلکتہ19مارچ(سیاست ڈاٹ کام )ترنمو ل کانگریس کے لیڈر ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ملک کو بی جے پی سے صرف ممتا بنرجی کی قیادت ہی بچاسکتی ہے ۔اور یہ لڑائی اس وقت ممتا بنرجی اور وزیرا عظم مودی کے درمیان ہے ۔ترنمول کانگریس کے یوتھ لیڈر ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست سے ملک کو بچانے کیلئے اس وقت مودی اور ممتا بنرجی کے درمیان جد و جہد چل ری ہے ۔ملک اس وقت زمینی سطح پر بی جے پی کے خلاف کھڑی ہے اور ہم سب مل کر ملک کو بچائیں،ملک کی سالمیت، تنوع کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے ۔ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلا کر انتخاب جیتنے کی کوشش کررہی ہے مگرانہیں کامیابی نہیں ملے گی۔ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ہماری لیڈر ممتا بنرجی نے مرکز سے بی جے پی حکومت کا خاتمہ کرکے سیکولر اور ترقی یافتہ حکومت کے قیام کا وعدہ کیا ہے اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ممتا بنرجی کی طاقت کو مضبوط کریں اور مرکز میں سیکولرحکومت کو قائم کریں۔ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب سخت محنت کرکے بنگال میں ترنمول کانگریس کی طاقت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کریں۔