کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دہلی میں کسان تحریک کے رہنما پرمجیت سنگھ سے فون پر بات کرکے اخلاقی ہمدردی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کسان لیڈروں سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈریک او برائن ممتا بنرجی کی ہدایت پر دہلی۔ ہریانہ سنگھو بارڈر پر پہنچ کر سکھ رہنمائوں سے ملاقات کی ۔اس کے بعد ممتا نے ڈیریک کے ذریعہ کسان لیڈروں سے بات کی ۔ترنمول کانگریس شروعات سے ہی زرعی قوانین کی مخالفت کررہی ہیں۔
