نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی ایم پی ابھیشیک بنرجی کی فیملی کو ریاست میں بعض غیرقانونی کوئلہ کانکنی سے ناجائز فنڈس حاصل ہوئے ہیں ۔ ای ڈی نے کہا کہ منظم مشنیری کے ذریعہ سیاسی سرپرستی کا گہرا نظام قائم ہے جس سے ابھیشیک فیملی کو فائدہ ہوا ۔
