ممتا بنرجی کے ساتھ ایک بار پھر مکل رائے نظر آئے

   

کلکتہ: سابق مرکزی وزیر مکل رائے آج بھی ممتا بنرجی کے ساتھ ندیا ضلع کرشنا نگر میں ممتا بنرجی کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئے ۔اس سے قبل کل مکل رائے کرشنا نگر سرکٹ ہاؤس میں ممتا بنرجی کی میٹنگ میں مکل رائے موجود تھے ۔مکل رائے گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں کرشنا نگر شمال سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ممبرا سمبلی منتخب ہوئے تھے ۔اس کے ساتھ ہی یہ قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے کہ مکل رائے کیا ترنمول کانگریس میں سرگرم ہورہے ہیں ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد وہ گزشتہ سال 5 ستمبر کو ترنمول کانگریس بھون گئے تھے ۔ 8 ستمبر کو نیتا جی اندور اسٹیڈیم میں منعقد ترنمول کانگریس کے بوتھ ورکرز کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سال وجئے دسمی کے بعد کالی گھاٹ میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد بھی وہ خاموش تھے ۔ان کے متعلق کہا جارہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اس لئے سرگرم سیاست سے دور ہیں۔لیکن انہیں منگل کو کرشن نگر سرکٹ ہاؤس میں ممتا بنرجی کے ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کی ملاقات ہوئی۔ مکل رائے نے اس اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے نشان پر کامیابی حاصل کی جہاں آج ممتا کی میٹنگ ہوئی تھی۔غور طلب ہے کہ مکل رائے اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول بھون میں ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔تاہم مکل رائے اب بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں دو مرحلوں کی سماعت کے بعد اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ مکل رائے نے پارٹی نہیں بدلی ہیں، وہ بی جے پی میں ہیں۔