ممتا بنرجی کے کابینی اجلاس سے 4 وزراء غیر حاضر

   

Ferty9 Clinic

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی جانب سے طلب کردہ کابینی اجلاس سے 4 وزراء غیر حا ضر رہے، اس پر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ یہ وزراء بھی اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ غیر حاضر 4 وزراء میں سے 3 نے اپنی غیر حاضری کی ٹھوس وجہ بتانے کی پیشکش کی ہے۔ حکمراں پارٹی کے جنرل سکریٹری پارتھا چٹرجی گزشتہ چند ہفتوں سے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کل تک ممتا بنرجی کی جی حضوری کرتے تھے ۔ سویندا ادھیکاری کی بی جے میں شمولیت کے بعد ترنمول کانگریس میں دراڑیں پیدا ہوتی جارہی ہیں۔