ممتا بنرجی ہوئیں پھر سے سرگرم، 29 اعلی سطحی پولیس افسران کی دوبارہ بحالی یا ان کا کیا تبادلہ

,

   

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پولیس کی درجہ بندی میں ایک بڑے ردوبدل کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے 29 اعلی سطحی پولیس افسران کی دوبارہ بحالی یا ان کا تبادلہ کیا ہے۔جن میں زیادہ تر وہ افسران بھی شامل ہیں جن کو انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے معطل یا دوسری جگہوں پر منتقل کردیا تھا۔جاری ہونے والے ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اعلی سطحی افسران میں ڈی جی وریندر، اے ڈی جی (لاء اینڈ آرڈر)جاوید شمیم اور ڈی جی سیکیورٹی ویویک سہے شامل ہیں۔جن کو ای سی نے سابق میں معطل کردیا تھا۔انھیں اب عہدوں پر دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔حکومت نے کوچ بہار ضلع کے ایس پی دیباشیس دھر کو بھی معطل کردیا جہاں 10 اپریل کو سیٹلکوچی حلقہ میں پولنگ کے دوران سی آئی ایس ایف کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس معاملہ پر بنرجی پہلے ہی واقعے کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دے چکی ہیں۔