کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس مہینے کے آخر میں بیر بھوم کا دورہ کریں گی ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 30 جنوری کو بیر بھوم کے دورے پر پہنچیں گی۔ 31 جنوری کو بیر بھوم میں ایک انتظامی میٹنگ میں شرکت کریں گی ۔ تاہم ذرائع کے مطابق سیاسی میٹنگ ہوگی یا نہیں اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔بیر بھوم میں دیوچا-پچامی کول مائن پروجیکٹ کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔ نوبنو کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس دورے کے دوران اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے اراضی عطیہ دہندگان کے خاندانوں کو روزگار کے لئے تقرری نامہ دیں گی۔