ممتا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایڈو انس بونس دینے کا اعلان

   

کولکاتہ :ممتا بنرجی نے اقتدار میں آنے کے بعد ریاستی سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ممتا بنرجی کے اعلان کے مطابق جن کی تنخواہ 36 ہزار روپے ہے، انہیں بونس (ایڈہاک بونس) 4500 روپے ملے گا۔ 45000 روپے تنخواہ لینے والوں کو 12,000 روپے کا بونس ملے گا۔ پنشنرز کو 2500 روپے ملیں گے۔ عید سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے یہ بڑی خوش خبری ہے۔ ممتا بنرجی پر الزام عاید کیا جارہا تھا کہ وہ سرکاری ملازمین کا سیاسی استعمال کررہی ہیں۔ بیلٹ پیپر میں بھی بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین نے ممتا بنرجی کی پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔