رانچی، 3 اپریل (یواین آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی نے مغربی بنگال کے مالدہ میں عدالتی افسران کو یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر ممتا حکومت پر سوال اٹھایا ہے ۔ مرانڈی نے کہا کہ مالدہ میں عدالتی افسران کو یرغمال بنانے کے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اس طرح کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سرپرستی میں انتشار پسند عناصر کا حوصلہ کس قدر بڑھ چکا ہے ، جو عدلیہ جیسے مضبوط ستون کو بھی چیلنج کرنے کی جسارت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو عدلیہ بھی ٹی ایم سی سے پریشان ہو چکی ہے ۔ اقتدار کے نشے میں تمام حدود کو پامال کرنے والی ممتا دیدی کو نہ جمہوریت پر یقین ہے ، نہ آئین پر اور نہ ہی عدلیہ پر۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کی عوام اب اس انتشار اور بدانتظامی کو بخوبی سمجھ رہی ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی کی بدانتظامی کا خاتمہ طے ہے ۔