نئی دہلی: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی چار روزہ دورہ پر اتوار کی شام دہلی پہنچیں۔ بنگال کیلئے مرکزی سے فنڈس کی اجرائی کے مسئلہ پر وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔ ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بھی ان کا اجلاس ہوگا جس میں ریاست سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ممتابنرجی منگل 19 ڈسمبر کو انڈیا اتحاد کے اجلاس میں شرکت کریں گی جس میں حالیہ اسمبلی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا اور لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
