ممتا کی سیاسی ہیجان انگیزی پر عدالت کی روک : سمرتی ایرانی

   

نئی دہلی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے ساردھا چٹ فنڈ اسکام کی تحقیقات میں کولکتہ پولیس کمشنر کو سی بی آئی سے تعاون کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی سیاسی ہیجان انگیزی پر روک لگا دیا ہے۔ سمرتی ایرانی نے کہا کہ عدالت عظمی نے آزاد و غیرجانبدار تحقیقات کو یقینی بنایا ہے۔ عدالتی حکم پر ممتا بنرجی کی طرف سے اطلاق فتح کے دعویٰ کا مذاق اُڑاتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہا کہ عدالتی فیصلہ، ممتا بنرجی کے چہرہ پر داغ کے مانند ہے اور چہرہ پر لگنے والے داغ کا اخلاق فتح کے طور پر جشن منانا صرف ممتا بنرجی کی سیاسی بازیگری کا شیوہ ہے۔ سمرتی ایرانی نے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ ممتا بنرجی کیلئے احتساب اور تشویش کا سبب ہونا چاہئے۔