نئی دہلی: مملکتی وزیر ریلوے اور کرناٹک بی جے پی کے ایم پی سریش انگاڈی آج کوروناوائرس سے فوت ہوگئے۔ وہ دہلی کے ایمس میں زیرعلاج تھے۔ 67 سالہ انگاڈی کا 11 ستمبر کو کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا۔ بلگاوی سے 4 مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے انگاڈی پہلے مرکزی وزیر ہیں جو کوروناوائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اظہارتعزیت کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے سرگرم کارکن تھے۔