مملکت میں سعودی نرسوں کیتعداد میں 23 فیصد اضافہ

   

Ferty9 Clinic

ریاض: سعودی عرب میں نرسنگ کے شعبے میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ برس تک اس شعبے میں مقامی شہریوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزارتک پہنچ چکی تھی۔ عالمی یوم نرسنگ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ وزارت صحت و دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے اختیار کی گئی حکمت عملی کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں‘۔نرسنگ کے شعبے میں حکومتی پالیسی سے سعودی مرد و خواتین کی بڑی تعداد اس جانب متوجہ ہوئی جو مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔ وزارت کی جانب سے نرسنگ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سال 2016 سے 2023 تک ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد مرد وخواتین نرسوں کو وزارت صحت میں رجسٹرکیا گیا‘۔