مملکت میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح

   

ریاض : ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ مملکت میں طویل ترین سمندری پل ’شوری‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ پل 3.3 کلو میٹرطویل ہے۔ میڈیا کے مطابق پل کی وجہ سے بحرہ احمر کا مغربی ساحل ، جزیرہ شوری سے جڑ گیا ہے۔ یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کا مزید کہنا ہیکہ ’جزائر امھات‘ میں 85 سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جزائر میں 2 بڑے ریزروٹ قائم ہوں گے۔ جزیرہ شوری بحراحمر کے 92 جزائر میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے منفرد مناظر کے حوالے سے معروف ہے۔ اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن بیمثال ہے۔ جزائر امھات میں ریڈ سی سینٹ ریجس ریزروٹ قائم ہوگا جس کا ڈیزائر کینگو کوما نے تیار کیا ہے