مملکت میں کورونا کی ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہے: سعودی وزیر صحت

   

ریاض: سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے خلاف ویکسین کا استعمال ،،، لازمی نہیں بلکہ اختیار ہو گا۔جمعرات کے روز ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “ہم اس بات کی شدید خواہش رکھتے ہیں کہ کورونا ویکسین کی خوراک سب کو فراہم کی جائے اور اس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ ویکسین محفوظ ہو”۔آج سامنے آنے والے براہ راست مناظر میں توفیق الربیعہ کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر صحت نے کہا کہ “آج بحران سے آزادی کا آغاز ہو گیا ہے”۔ انہوں نے باور کرایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر مملکت میں ویکسین کا سب سے بڑا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ویکسین کے عمل کا براہ راست اور باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔سعودی عرب میں شہریوں اور مقیم افراد نے کورونا کی مفت ویکسین لگوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وزیر صحت توفیق الربیعہ نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے تمام صوبوں میں ویکسین مراکز ہوں گے”۔دوسری جانب وزارت صحت کی خصوصی کمیٹی نے باور کرایا ہے کہ ویکسین کے عمل میں پہلے بڑی عمر کے افراد کو شامل کیا جائے گا۔ مملکت میں ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب میں جس ویکسین کو منظور کیا گیا ہے وہ محفوظ ہے۔