مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم کے شدت اختیار کرنے کا اندیشہ

   

ریاض ( کے این واصف ) محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو (21 اور 22جنوری) مملکت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرجائے گا ۔ مقامی اخبارات میں محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو ریاض ریجن میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے ۔سردی کی شدید لہر کی وجہ سے دارالحکومت میں درجہ حرات منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانے کا امکان ہے ۔ القطحانی نے مزید کہاکہمملکت کے علاقہ سمالی حدود ، حائل اور مدینہ منورہ کے شمالی عقلاوں میں درجہ حرات منفی 5 تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے ۔ سردی کی شدت کے حوالے سے القحطانی نے مذکورہ علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد موسم سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ علاوہ ازیں موسمی حالات سے بھی باخبر رہیں ۔ واضح رہے کہ مملکت میں موسم ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہا ہے جبکہ اتوار 23 جنوری سے مملکت کے تمام تعلیمی ادارو ں کے ایک طویل عرصہ بعد دوبارہ کشادگی کا اعلان کیا گیا ہے ۔