ممنوعہ تحریکِ لبیک کے رہنما کو 35 سال قید کی سزا

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 16 ڈسمبر (ایجنسیز) پاکستان کی ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ممنوعہ مذہبی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ایک سینئر رہنما کو تشدد پر اکسانے کے جرم میں 35 سال قید کی سزا سنا دی، عدالتی حکام اور ایک وکیلِ صفائی نے منگل کو بتایا۔ مذکورہ رہنما نے ایک سال سے زیادہ عرصے قبل ملک کے اس وقت کے چیف جسٹس کے قتل کا اعلانیہ مطالبہ کیا تھا۔ ممنوعہ تحریکِ لبیک پاکستان کے رہنما ظہیر الحسن شاہ کو گذشتہ سال سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک ویڈیو کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہیں اس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر قلم کرنے والے کو 10 ملین روپئے (36,000 ڈالر) کی پیشکش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔