ممنوعہ لشکر طیبہ کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکہ کا خیرمقدم

   

واشنگٹن۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کی جانب سے ممنوعہ عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔امریکہ کی اسسٹنٹ سکریٹری اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز نے کہا کہ ’ہم پاکستان کی جانب سے کالعدم لشکرِ طیبہ کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’لشکرِ طیبہ کے ظالمانہ حملوں کا نشانہ بننے والے اب اِن افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی دیکھنے کے حقدار ہیں‘۔