حیدرآباد : /11 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں ممنوعہ منشیات فروخت کرنے کے الزام میں آصف نگر پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ 25 سالہ ڈی سائی چرن اور اس کے دو ساتھی 22 سالہ آر انکیت اور 22 سالہ ڈی اجئے سائی جو طالبعلم ہے شہر میں منشیات فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد ایم ڈی ایم جیسے ممنوعہ منشیات کی گولیاں خواہشمند افراد کو فروخت کررہے تھے اور فی ڈرگس کی گولی 1500 تا ڈھائی ہزار میں خواہشمند گاہکوں کو فروخت کی جاتی تھی ۔ مہدی پٹنم بس اسٹاپ پر اس کاروبار کرنے کی کوشش کرنے والے سائی چرن اور اس کے دو ساتھی طالب علموں کو آصف نگر پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 لاکھ مالیاتی منشیات برآمد کرلئے ہیں ۔ ب