حیدرآباد : /5 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) حکام نے 4 افراد کو ضلع ہنمکنڈہ میں گرفتار کرلیا جو پینگولین جانور کی جلد کے ٹکڑے غیرقانونی طور پر اسمگلنگ کررہے ہیں ۔ خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی آر ائی کی خصوصی ٹیم نے 4 افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی اور آج کے آپریشن کے دوران ان کے قبضہ سے 6.5 کیلو پینگولین کی جلد برآمد کرلی گئی ۔ پینگولین کی جلد بین الاقوامی مارکٹ میں غیرقانونی طور پر فروخت کی جاتی ہے اور اس کا استعمال چین اور ساؤتھ ایسٹ ایشیاء میں ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ مذکورہ جانور کی جلد یا اُس کا گوشت اسمگلنگ وائیلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ممنوع ہے اور ڈی آر آئی حکام نے گرفتار شدہ افر اد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ ہنمکنڈہ کے فارسٹ رینج آفیسر کے حوالے کردیا ۔ب