غیر قانونی پٹاخوں اور ممنوعہ کیمیکل پٹاخوں پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایجنسیوں میں یا تو رضامندی کی کمی ہے یا پھر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ عدالت نے تمام ریاستی حکومتوں اور ایجنسیوں کو گرین پٹاخوں پر پہلے کے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس سربراہان سمیت اعلیٰ حکام ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔ معاملہ کی اگلی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔