نئی دہلی ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں انڈین آرمی سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے آرمی چیف ایم ایم نروانے نے بالاکوٹ حملہ کا تدکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب معلومات کے کارگر ذرائع کے باعث ہی یہ حملہ ممکن ہوپایا ہے ۔ اس سمینار کا عنوان ’’بدلتے ماحول میں زمینی جنگ کی خصوصیات اور فوج پر اس کے اثرات‘‘ رکھا گیا ہے۔