ریاض:مناسک حج کامیابی سے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔ مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حجاج آج منیٰ میں رمی میں مصروف ہیں اور حرم شریف میں طواف وداع کے بعد 50 فیصد حجاج آج منیٰ کو خیرباد کہیں گے۔جبکہ باقی 50 فیصد حجاج منیٰ میں قیام کریں گے۔ اور 13ذی الحج کو بھی رمی کریں گے۔ حجاج کے رمی جمرات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔حجاج کو کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کیلئے 24 گھنٹے کی سہولتیں دی گئیں۔ ادھر سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج میں اب تک کورونا کا کیس ریکارڈ پر نہیں آیا ہے اور بزرگ حاجیوں کو خیموں سے جمرات پہنچانے کیلئے 500 گاڑیاں 24 گھنٹے موجود ہیں۔جبکہ سعودی وزارت اسلامی امور نے حجاج میں 90 ہزار چھتریاں تقسیم کی ہیں۔ مکہ میں 755، منیٰ میں 274، عرفات اور مزدلفہ میں 198مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔