شنگھائی 13 اکتوبر(یو این آئی ) مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔26 سالہ وائلنٹین واشیروٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو 6-4، 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لی