منتخب اسکولوں میں درکار انفراسٹرکچر کی تفصیلات فراہم کریں

   

سوریا پیٹ میں متعلقہ عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت، غفلت پر کارروائی کا انتباہ

سوریا پیٹ۔ضلع کلکٹر سوریاپیٹ ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے تعلیم اور متعلقہ انجینئرنگ حکام کو ہدایت دی کہ وہ جلد سے جلد ضلع میں ہمارا گاؤں ہمارا اسکول پروگرام میں منتخب اسکولوں میں شروع کیے جانے والے کام کی تفصیلات فراہم کریں۔ کلکٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں کلکٹر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مالی سال کے دوران ضلع میں پہلے مرحلہ کے طور پر 329 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ پہلے سرکاری اکاؤنٹ اور ڈونر اکاؤنٹ کو الگ کریں اور باقی ایس ایم ایس میٹنگس کا عمل جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ 12 چیزوں کے مطابق کام کیا جائے اور ساتھ ہی منتخب اسکولوں میں خالی جائیدادوں کی تفصیلات پیشگی نشاندہی کی جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔ کاموں میں غفلت برتنے پر کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ اسکولوں میں کئے جانے والے کام کی تشخیص کے بارے میں فوری رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بعد میں پیش کی جانے والی رپورٹس کی بنیاد پر ایڈیشنل کلکٹرز کے ساتھ مل کر اسکولوں کا معائنہ کریں گے۔ کلکٹر نے باقی کاموں پر فوری کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار گارنٹی اسکیم کے ذریعہ اسکولوں میںکچن شیڈز، گارڈز اور بیت الخلاء کا مسئلہ اٹھانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر ہمینت پاٹل کیشو ڈی اے اے اشوک، اے۔ ڈی شیلجا، ای. ڈبلیو آئی ڈی سی. ڈی ای رمیش، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کے عہدیدار موجود تھے ۔