منتخب حکومتوں کو عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے: نوین پٹنائک

   

نئی دہلی : چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک نے کہا کہ آج ملک سنگین دور سے گذر رہا ہے۔ ملک کو انتخابی ضابطہ سے آزاد کیا جانا چاہئے اور منتخب حکومتوں کو عوام کی بہتر خدمات کا موقع دیا جائے۔ نیتی آیوگ کے گورننگ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پٹنائک نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کے مستقبل کیلئے ضروری ہیں، تاہم ایک باشعور جمہوریت میں یہ خلا پایا جاتا ہے کہ جو حکومت منتخب ہوتی ہے، اسے کام کرنے نہیں دیا جاتا۔ منتخب حکومتوں کا مطلب پارٹی خطوط سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرنا ہے۔ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک کو سنجیدگی سے خوداحتساب کی ضرورت ہے کہ آیا ہم عوام کے خدمت کے اہل ہیں۔