حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پیاز کی آسمان چھوتی قیمت 100 روپئے فی کیلوتک پہنچ جانے کے بعد حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد کے منتخب رعیتو بازاروں میں اس سبزی کو سبسیڈی کے ساتھ 40 روپئے فی کیلو فروخت کرنے کا انتظام کیا ہے۔ مہدی پٹنم اور سرور نگر رعیتو بازاروں میں پہلے مرحلے کے تحت سیلس کاؤنٹر کھولے جارہے ہیں۔ سبسیڈی کی قیمت پر ہر گاہک کو صرف ایک کیلو پیاز فراہم کی جائے گی۔ تاہم بازار میں پیاز کی دستیابی کے موقف کے مطابق شہر کے چند دوسرے مقامات پر بھی سیلس کاؤنٹرس کھولے جائیں گے۔ ریاستی محکمہ مارکٹنگ یومیہ 2ٹن پیاز خریدرہا ہے جو گاہک کو فراہم کی جارہی ہے۔وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ تلنگانہ کو درآمد شدہ پیاز فراہم کی جائے۔