منتخب عازمین کیلئے پہلی قسط کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد۔ 24 اگست (سیاست نیوز) حج 2026 کے منتخب عازمین کے لئے حج مصارف کی پہلی قسط ادا کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست مقرر کی گئی ہے۔ صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا سید غلام افضل بیابانی خسروپاشاہ نے حج کمیٹی آف انڈیا کے منتخب عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلی قسط کی رقم 152300 روپے پیر تک حج کمیٹی آف انڈیا کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کردیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بین آف انڈیا کے کسی برانچ میں بھی رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔ پہلی قسط کی ادائیگی کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا نے 2 مرتبہ تاریخ میں توسیع کی۔ 31 جولائی اور پھر 7 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ پہلی قسط کی ادائیگی کے لئے 25 اگست آخری مہلت ہے۔ ایسے منتخب عازمین جو رقم جمع نہیں کریں گے ان کا سلیکشن منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ منتخب عازمین تفصیلات کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاوز سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ 1