منتخب عازمین 7 اپریل سے پہلے ادائیگی کی پہلی قسط جمع کرئیں، حج کمیٹی

   

نئی دہلی:گزشتہ روز حج کمیٹی آف انڈیا نے قرعہ اندازی کی ہے۔ بتادیں کہ بھارت سے امسال ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج کے فریضہ پر جائیں گے۔ وہیں جموں وکشمیر سے امسال 10 ہزار عازمین حج پر جائے گے۔جموں و کشمیر حج کمیٹی نے ہفتہ کے روز قرعہ اندازی میں منتخب عازمین کو 7 اپریل تک 81,800 روپئے کی پہلی قسط جمع کرانے کی ہدایت دی۔حج کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حجاج پہلی قسط کی ادائیگی یا تو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن کر سکتے ہے، یا سٹیٹ بیک آف اںڈیا یا یونین بینک کے کھاتوں میں آف لائن جمع کر سکتے ہے۔