منتخب نمائندوں کے اعزازیہ میں اضافہ کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

قانون ساز کونسل کے کویتا کی اسمبلی میں نمائندگی
نظام آباد :۔قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے آج کونسل میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مقامی ادارہ جات سے منتخب نمائندوں کے اعزازیہ میں اضافہ مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طورپر حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے پروگراموں کی کامیابی میں مقامی ادارہ جات کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے اور ان ہی کے کاوشوں کے باعث پروگرام کامیاب طور پر انجام دئیے جارہے ہیں ریاست گیر سطح پر 3618 ارکان بلدیہ ، کارپوریٹرس ، میونسپل چیرمین ، مئیر س ہے اور اس کے اعزازیہ میں اضافہ ناگزیر ہے سمجھا جارہا ہے انہوںنے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو ، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر فوری اس مسئلہ کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ۔ کے کویتا نے کہا کہ ریاست میں 142 مقامی ادارہ جات میں تقریباً 44 لاکھ آبادی ہے اور حکو مت ترقی کیلئے سالانہ 2622 کروڑ روپئے کا فنڈس منظور کررہی ہے اسی طرح اربن اور لوکل باڈی میں وی سی چارجس مستقل طور پر ادا کرنے اور سینٹیشن پر ورکروں کو مستقل طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ 2300 نئے گاڑیوں کی خریدی 38لاکھ کچرے کی بٹیاں خریدی گئی اور ڈمپنگ یارڈس تعمیر کئے گئے اسی طرح کئی پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے لیکن اعزازیہ میں اضافہ اور پٹنا پرگتی میں ہریتا ہرم نرسریز، پرکتی وانالو فراہم کئے جارہے ہیں اور میونسپل بجٹ میں 10 فیصد گرین بجٹ بھی منظور کیا جارہا ہے ۔