حیدرآباد۔ فورم فار گڈ گورننس کے مطابق گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات میں 25 کامیاب امیدوار مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ فورم نے بتایا کہ گذشتہ بلدیہ میں 30 کارپوریٹرس ایسے تھے جن کے خلاف فوجداری مقدمات تھے۔ حالیہ انتخابات میں 49 امیدواروں نے مجرمانہ سرگرمیوں اور مقدمات کاسامنا کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا تھا ان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔ ان میں 25 نے کامیابی حاصل کی۔ فورم کے مطابق 10 کا تعلق بی جے پی، 8 ٹی آر ایس اور 7 مجلس کے ہیں۔ فورم نے انتخابات کے اعلان کے بعد سے مہم شروع کی تھی کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کو ٹکٹ نہ دیا جائے۔ سیاسی جماعتوں سے اپیل کے باوجود کیسس کا سامنا کرنے والوں کو نہ صرف ٹکٹ دیا گیا بلکہ ان میں سے 25 کامیاب ہوئے۔ بی جے پی کے 48 کامیاب امیدواروں میں 10 کا مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہونا باعث حیرت ہے۔