امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبیڈن نے آج کہا کہ اگر وہ منتخب ہوجاتے ہیں تو ان کی حکومت ہندوستان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔ گزشتہ ہفتہ جوبیڈن نے ہندوستانی نژاد سینیٹر کملا ہیرس کو نائب صدر کے امیدوار کی حیثیت سے نامزد کیا ۔