حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے منتری شنکر اور اس کے ساتھی کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ کارخانہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 10 ستمبر کو منتری شنکر اور اس کے ساتھی کتہ پلی دیناکر عرف چناکر کو ایک کارروائی میں گرفتار کرلیا تھا۔ بدنام زمانہ سارق 59 سالہ منتری شنکر جرائم کی دنیا میں بھی کافی بدنام ہے۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حیدرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں کئی ایک سرقہ اور رہزنی کی وارداتیں انجام دیں۔ منتری شنکر اپل علاقہ کا ساکن ہے جو گذشتہ چند روز سے اس کے ساتھی شیخ عبید ساکن گلاب نگر تاڑبن کالاپتھر کے ساتھ رہتا تھا جس کا تعلق اوسا لاتور ضلع سے بتایا گیا ہے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے اس کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھی کتہ پلی دیناکر 20 سال کے خلاف بھی پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا جو گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر اور کارخانہ پولیس کا سارق بتایا گیا ہے۔ ان دونوں کو پولیس کارخانہ نے ستمبر میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔
