منجیرا ندی میں مگر مچھ کے حملہ میں ایک شخص ہلاک

   


حیدرآباد :۔ ایک 50 سالہ شخص اتوار کو منجیرا ندی کے کنارے کے قریب اس وقت ایک مگرمچھ کے حملہ میں ہلاک ہوگیا جب وہ بھینس کو پانی سے نکال کر باہر لانے کی کوشش کررہا تھا ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار کے مطابق ضلع سنگاریڈی کے پلکال منڈل میں ایسوپیٹا ولیج کا ساکن جی راملو اس ندی کے قریب اس کے مویشیوں کو چرا رہا تھا جن میں ایک جانور پانی میں چلے گیا تھا جب اس نے اس جانور کو زمین پر واپس لانے کی کوشش کی تو اسے ایک مگر مچھ کے گھونسلے سے گذرنا پڑا جس میں انڈے تھے ۔ جس پر مگر مچھ ڈر گیا اور اس شخص پر حملہ کردیا ۔ مگرمچھ نے راملو کو پانی کے اندر کھینچ کر لے گیا اور وہ خود کو بچا نہیں سکا ۔ منجیرا ندی اور اس کا ڈیم شہر کے بہت سارے لوگوں کے لیے ویک ینڈ میں تفریح کے لیے مشہور مقامات ہیں ۔ یہ ندی اور ذخیرہ آب کروکوڈائیل سینکچری ہے ۔ مگرمچھ کے 2017 کے اعداد و شمار کے مطابق اس سینکچری میں 171 مگرمچھ ہیں ۔۔