10 ارکان اسمبلی کیخلاف پٹیشن ،آئندہ سماعت 10 فروری تک ملتوی
حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ صدر کے تارک راما راؤ نے پارٹی تبدیل کرنے والے 10 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ اس درخواست کا آج سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوائے ، جسٹس ونود چندرن پر مشتمل بنچ نے جائزہ لیا۔ بی آر ایس سے سینئر ایڈوکیٹ رام چندرن مباحث میں حصہ لیا۔ اس مسئلہ پر سابق میں کے ٹی آر کی داخل کردہ پٹیشن کو سپریم کورٹ کی بینچ نے منسلک کردیا۔ کے ٹی آر کی پٹیشن میں ڈی ناگیندر، کڈیم سری ہری، ٹی وینکٹ راؤ کی نااہلی سے متعلق پٹیشن کو ایک ساتھ سماعت کرنے کا سپریم کورٹ بنچ نے اعلان کیا۔ آئندہ سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔ منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرکے بی آر ایس رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی کی داخل کردہ پٹیشن کا دو دن قبل سپریم کورٹ نے جائزہ لیا تھا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے ریمارک کرکے اسپیکر اسمبلی سے سوال کیا تھا کہ منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کیلئے کتنا وقت چاہئے۔ وکیل مکل روہتگی نے اسپیکر سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کو واقف کرانے کا تیقن دیا۔ منحرف بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کڈیم سری ہری، ڈی ناگیندر، ٹی وی وینکٹ ریڈی کے خلاف پی کوشک ریڈی، وویکانند نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ 2