ضمنی چناؤ سے قبل ملاقات اہمیت کی حامل
حیدرآباد۔/24اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تین مرکزی وزراء نے ایم آر پی ایس کے سربراہ مندا کرشنا مادیگا سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ گزشتہ کئی دن سے مندا کرشنا مادیگا حادثہ کے بعد گھر میں آرام کررہے ہیں۔ مرکزی وزراء جی کشن ریڈی، مروگن اور نارائن سوامی کے علاوہ بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ اور دیگر بی جے پی قائدین نے مندا کرشنا مادیگا کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی اور ساتھ میں لنچ کیا۔ واضح رہے کہ مرکزی وزراء نے حیدرآباد میں ایس سی طبقہ کے ملازمین کے قومی سطح کے اجلاس میں شرکت کی اور انہوں نے مندا کرشنا مادیگا کی عیادت کی۔ حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں ایس سی طبقہ کی تائید حاصل کرنے کیلئے تمام اہم جماعتیں سرگرداں ہیں۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر بی جے پی کے 3 مرکزی وزراء کی مندا کرشنا مادیگا سے ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ قبل ازیں این چندرا بابو نائیڈو، ریونت ریڈی اور دیگر قائدین نے بھی مندا کرشنا مادیگا سے قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی تھی ۔ر