مندر توڑنے پر پاکستان سے ہندوستان کا احتجاج

   

نئی دہلی : ہندوستان نے پڑوسی ملک کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کارک میں ایک ہندو مندر کو توڑنے پر حکومت پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ ذرائع نے آج بتایا کہ حکومت ہند نے اس واقعہ کیلئے ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت کارروائی چاہی ہے ۔ ہندوستان کو پاکستان سے توقع ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اس کی رپورٹ کا تبادلہ کرے گا ۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت امور خارجہ نے اپنی فکرمندی سے پاکستان ہائی کمیشن کو واقف کرایا اور کہا کہ اقلیتی برادری پر بار بار ظلم ہورہا ہے ۔