مندر سے یوگی کی مورتی غائب

   

لکھنو: ریاست اترپردیش میں چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ کے نام سے بنائی ئی گئی مندرسے ان کی مورتی پراسرار طورپرغائب ہوگئی تاہم چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایودھیا-پریاگ راج ہائی وے کے کنارے کلیان بھدرسا گاؤں موریہ کا پوروا میں بنائے گئے یوگی مندر سے یوگی آدتیہ ناتھ کی مورتی پُر اسرار طور پر غائب ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پربھاکر موریہ جس نے خود مندر بنوایا تھا اس نے مورتی کو غائب کرایا ہے، جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کی گاڑی میں آئے اورمورتی لے کرچلے گئے۔ پولیس کے مطابق پربھاکرموریہ خود مورتی لے گیا ہوگا کیونکہ اس کا موبائل بھی بند ہے۔ انسپکٹر انچارج نے بتایا کہ پربھاکر موریہ کی تلاش جاری ہے۔