مندر میں سرقہ کرنے کے لیے آنے والا چور چوکیدار کے حملہ میں ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 22فبروری ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک چور چوکیدار کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مندر میں چوری کرنے آئے چور پر چوکیدار نے لاٹھی سے حملہ کردیا ۔ جو برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع کے بعد کشائی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتاہ ے کہ کشائی گوڑہ علاقہ میں واقع ایک مندر میں رنگیانامی شخص چوکیداری کرتا ہے ۔ روزآنہ کے معمول کی طرح ڈیوٹی پر مامورتھا کہ رات میں مندر کے اندر ایک چور داخل ہوا جس کی شناخت گڈم راجو کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ راجو مندر کی ہنڈی کا سرقہ کرنا چاہتا تھا لیکن رنگیاکی چوکسی سے وہ چوری میں ناکام ہوا اور چوکیدار کی مزاحمت پر اس پر پتھر سے وار کردیا ۔ اس دوران رنگیانے لاٹھی سے راجو پر حملہ کردیا اور وہ اس حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع