حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) نظام آباد میں ایک مندر میں چوری کے شبہ میں ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ایک 25 سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ شخص میسن تھا اور کل ایک ہجوم نے اسے اس وقت پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا جب شبہ ہے کہ وہ ایک مندر سے چوری کی کوشش کر رہا تھا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گاوں والوں نے بعد میں پولیس کو اطلاع دی جس نے اس شخص کو نظام آباد گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا تاہم وہ فوت ہوچکا تھا ۔ متوفی کی بیوہ نے بتایا کہ کسی نے اسے فون پر اس کے شوہر کو ہلاک کردئے جانے کی اطلاع دی ۔