مندر کیلئے راستہ بنانے مسلم کسان نے زمین دی

   

چینائی : مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاملناڈو میں مسلم کمیونٹی کے ایک معمر کسان نے 726 مربع گز اراضی عطیہ کردی تاکہ ہندو بھکت وہاں حکومت کے تعاون سے سڑک بناکر ایانار مندر پہنچ سکیں۔اس مندر کو بہت سارے مقامی لوگ درشن کیلئے جاتے ہیں،جہاں تک رسائی کیلئے 75 سالہ محمد سیفو کی اراضی سے گزرنا پڑتا ہے۔کاشتکاری کے سیزن میں یہ راستہ بند کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ مندر تک نہیں پہنچ سکتے۔ چنانچہ مقامی لوگ محمد سیفو سے رجوع ہوئے اور درخواست کی کہ مندر تک راستہ کا کوئی حل ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ محمد سیفو نے 726 مربع گز زمین مندر کیلئے راستہ فراہم کرنے کے سلسلہ میں عطیہ کردی۔مقامی ہندو برادری نے محمد سیفو سے اظہار تشکر کیا ہے۔