حیدرآباد9مارچ (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک ساتھ کئی سانپ اس وقت نظرآئے جب ضلع کے وینکٹ راو پیٹ گاوں میں مقامی افراد نے پہاڑی کے اُوپرمندر کی تعمیر کیلئے صفائی کے کاموں کا آغاز کیا۔ بعض افراد نے پہاڑی پر ایک سوراخ میں ایک ساتھ دس تا12سانپ دیکھے اور اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔ عہدیدار نے وہاں پہنچ کران سانپوں کو پکڑلیااور قریبی جنگل میں چھوڑدیاگیا۔اس واقعہ سے مقامی افراد میں کچھ دیر کیلئے دہشت پھیل گئی تھی ۔