نئی دہلی ۔ /22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندو بھکت نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ ایودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر کو منہدم کرنے کے بعد بابری مسجد بنائی گئی تھی ۔ لیکن ہندوؤں نے وہاں بدستور پوجا جاری رکھی ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں 5 ججوں کی دستوری بنچ آج لگاتار 10 ویں روز اس حساس کیس کی سماعت کررہی تھی ۔