پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں مندر کی دیوار پر پیشاب کرنے کے الزام میں پولیس لائن میں تعینات ایک داروغہ کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی دوپہر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وردی پہنے ایک داروغہ شہر کے صدر موڑ پر واقع مندر کی دیواری پر پیشاب کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔ معاملہ ایس پی ستپال انتل تک پہنچا تو انہوں نے پولیس سرکل افسر شہر کرشمہ گپتا کو جانچ کی ہدایت دی۔ ایس پی نے بتایا کہ سی او سٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر سب انسپکٹر چندکا یادو کو معطل کردیا گیا ہے۔
معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔
