مندر کی موجودگی کے دعوی اور پوجا سے ہلکی سی کشیدگی

   

حیدرآباد 8 جون (سیاست نیوز) سعیدآباد کے خواجہ باغ میں آج اُس وقت ہلکی کشیدگی پھیل گئی جب اشرار نے علاقہ میں مندر موجود ہونے کا دعویٰ کرکے پوجا پاٹ شروع کردی۔ اشرار کی اِس حرکت سے علاقہ میں بے چینی پیدا ہوگئی اور عوام کثیر تعداد میں جمع ہوگئے۔ مندر کی موجودگی کا دعویٰ کرنے والے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، پوجا کے بعد باضابطہ مندر بنانے کی کوشش کی جسے سعیدآباد پولیس نے ناکام بنادیا۔ شرپسندوں کی اِس حرکت کے بعد علاقہ میں پولیس متعین کی گئی اور انسپکٹر سعیدآباد نیعوام کو منتشر کردیا اور ایک پولیس پیکٹ بھی متعین کردیا گیا ۔ پولیس کی جانکاری کے مطابق بعض افراد کی جانب سے خواجہ باغ علاقہ میں اراضی پر قبضہ کرنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ معاملہ پولیس کیلئے درد سر بن گیا ہے۔